وزیراعظم شہباز شریف کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل کورٹ سنٹرل لاہورنے وزیراعظم شہبازشریف اوروزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کا تحریری حکم جاری کیا۔

اسپیشل جج سنٹرل اعجاز حسن اعوان نے 4 صفحات کا تحریری حکم جاری کیا۔
عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹراورشہبازشریف کے وکیل کو 21 مئی کو ضمانت اور چالان پر دلائل کیلئے طلب کر لیا۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ اسپیشل پراسیکیوٹرنے شہباز شریف کی میڈیکل چیک اپ کیلئے وقت لینے کی ای ٹکٹ دیکھنے کے بعد مخالفت نہیں کی۔

تحریری حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ شہباز شریف کے پیش نہ ہونے کی دلیل دی گئی کی ریاست کا سربراہ ہونے کی حیثیت سے انہیں یو اے ای میں تعزیت کیلئے جانا ہے۔ اسپیشل پراسیکیوٹر فاروق باجوہ نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کے دلائل کا جواب دینے اور تیاری کیلئے مہلت مانگی۔
چار صفحات پر مشتمل تحریی حکم نامے کے مطابق امجد پرویز ایڈووکیٹ نے بھی دوسری عدالت میں کیس کے سبب مزید سماعت ملتوی کرنےکی استدعا کی۔ شہبازشریف اہم معاملات کیلئے بیرون ملک گئے جن کی واپسی 13 مئی کو طے تھی۔

عدالتی حکم نامے میں لکھا گیا کہ امجد پرویزایڈووکیٹ کے مطابق گزشتہ حکومت نے شہباز شریف کو طبی معانئے کیلئے بیرون ملک نہیں جانے دیا تھا۔ امجد پرویزایڈووکیٹ کے مطابق شہباز شریف نے 13 مئی کو ڈاکٹر سے وقت لینے کی ہر ممکن کوشش کی۔
امجد پرویز ایڈووکیٹ کے تحریری حکم میں مؤقف کے مطابق برطانیہ میں آج صبح ساڑھے 11 بجے شہباز شریف کے کنسلٹنٹ نے طبی معانئے کیلئے وقت دیا۔ شہباز شریف کو متحدہ عرب امارات کے صدر کے انتقال کے سبب بھی اپنے دورے کے وقت میں تبدیلی کرنا پڑی۔
مزید پڑھیں6 mins agoزہریلے پانی سے زیر کاشت فصلیں تلف، کریک ڈاؤن کا آغازکوئٹہ شہر کے نیو سبزل روڈ میں کئی ایکڑ پر گندے نالوں…

10 mins agoسی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی کارروائی، کوچہ رسالدار خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاکسی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی جانب سے مشترکہ طور پر…

11 mins agoتحریک انصاف حکومت نے ہمیشہ جمہوری روایات اپنائی ہیں، فیصل جاویدفیصل جاوید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت نے ہمیشہ جمہوری…

16 mins agoرحیم یارخان، سورج کا پارہ 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچارحیم یارخان شہر میں سورج کا پارہ 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک…

19 mins agoیو اے ای کا دیہاڑی دار مزدور اور امریکی غلام اپنے وینٹی لیٹر سمیت غائب ہے، عثمان ڈارعثمان ڈار نے کہا ہے کہ یو اے ای کا دیہاڑی دار…

26 mins agoتحریک انصاف کے گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کردیا گیا، فردوس عاشق اعوانفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے گرفتار رہنماؤں…

Leave a Reply

Your email address will not be published.